3 مارچ 2018 - 18:57
ترکی امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے اعلان کا پابند نہیں: اردوغان

ترکی کے صدر نے امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تاریخ کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ کا یہ اعلان ترکی کے لئے غیر پابند ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے موریتانیہ کے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا: امریکا کی جانب سے سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے حوالے سے اعلان ترکی کے لئے غیر پابند ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیت المقدس کے حوالے سے ترک موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کہا: تاریخی اور مذہبی شہر القدس کے موضوع پر کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔
اردوغان نے اس موقع پر مزید کہا کہ بیت المقدس پر اقوام متحدہ کی قرارداد دنیا کی طرف سے امریکہ کو متفقہ جواب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲